وہاڑ ی میں اندوہناک واقعہ، شوہر نے بیوی اور تین کمسن بچے قتل کردیئے

 وہاڑی:وہاڑی میں شوہر نے گھریلو تنازعہ پر بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق وہاڑی میں تھانہ صدر کے علاقے 30 ڈبلیو بی کی بستی ٹاوریاں والا میں گھریلو ناچاقی پر خاوند عمر زمان نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور تین معصوم بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

 ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت بیوی شہناز، 8 سالہ بیٹی سمیرا، 6 سالہ بیٹا زین اور 3 سالہ بیٹی شانزہ کے نام سے ہوئی ہے۔