بیوی کے چھوڑنےکا غم، شوہرعدالت کی عمارت سے لٹک گیا

لاہور کی عدالت میں بیوی کے چھوڑنے کے غم میں شوہر ضلع کچہری کی چھت پر چھلانگ لگانے کیلئے چڑھ گیا، تاہم احاطہ عدالت میں موجود لوگوں نے عبدالرحمان نامی شوہر کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن صباء نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا، بیوی مجھے چھوڑ گئی، مجھے خودکشی کرنی ہے۔ عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔