ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی برقرار رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 167 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 168 روپے سے زائد رہی۔
تاہم کاروباری دن کا اختتام انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے اضافے سے 166 روپے 98 پیسے پر ہوا ۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 167 روپے 90 پیسےکا ہے۔