اسلام آباد: قومی وزارت صحت نے مختلف شعبوں کیلئے ویکسی نیشن مکمل کرانے کی ڈیڈلائنز جاری کردیں۔
مقررہ تاریخوں میں ویکسی نیشن کرانے والوں کو ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
اساتذہ، ٹرانسپورٹ عملے، اندرون بیرون ملک فضائی سفر، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، شادی و دیگر تقریبات اور شاپنگ مالز میں داخلے کیلئے 30 ستمبر تک ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
17سال تک طلباء کیلئے15 اکتوبر، پرائیویٹ اور پبلک ڈیلنگ دفاترکے ملازمین کو 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔