جموں و کشمیر کی مقتدر سیا سی شخصیت اور حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلا نی 92برس کی عمر میں انتقال کر گئے ان کے پسما ند گان میں 3بیٹوں اور چار بیٹیوں کے علا وہ بر صغیر پا ک وہند کے 50کروڑ مسلمان اور آزادی کی جدوجہد کرنے والے ڈیڑھ کروڑ کشمیری بھی شامل ہیں میرا گھر خیبر پختونخوا کے شمال مشرق میں شندور کی وادی کے اندر 9000فٹ کی بلند ی پر واقع گاوں با لیم میں واقع ہے میرے والد صاحب 1965ء سے ریڈیو پر سید علی گیلا نی کی سر گر میوں کو سنتے اور ڈاک کے ذریعے آنے والے رسائل و جرائد میں ان کی تقریریں اور انکے بیا نا ت تصویروں کے ساتھ دیکھتے آرہے تھے کشمیر کی آزادی کیلئے جدو جہد کے ساتھ جما عت اسلا می کے ساتھ وا بستگی بھی میرے والد صاحب کیلئے ان کا معتبر حوا لہ تھا ان کی وفات کی خبر آگئی تو گھر کے افراد نے ایسا محسوس کیا جیسے ہمارا چچا یا مامو ں ہم سے جدا ہوا ہو یہ اپنائیت انکے اخلاص کا ثمر ہے دور دراز رہنے والے لوگ بھی ان کو اپنے دل کے قریب سمجھتے تھے اور یقینا وہ ہمارے دل کے قریب تھے عام طورپر علی گیلا نی کے نا م سے شہرت رکھنے والے کشمیری رہنما کا تعلق بارہ مولا کے گاوں سو پور سے تھا انہوں نے ابتدائی تعلیم سری نگرسے حا صل کی اور لا ہور سے اپنی تعلیم مکمل کی اورینٹل کا لج پنجا ب یونیورسٹی کے گریجو یٹ تھے جہاں ادبی اورعلمی شخصیات کے ایک کہکشاں سے انہوں نے کسب فیض کیا انکے اسا تذہ میں حا فظ محمود شیرانی، ڈاکٹر سید عبداللہ‘ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی‘ سید عابد علی عابد‘ سیدوقار عظیم اور ڈاکٹر وحید قریشی جیسے بلند پا یہ ادیب شامل تھے ان کی خود نو شت سوانح عمری ”روداد قفس“ ان کے اعلیٰ ادبی ذوق کی آئینہ دار ہے یہ کتاب آپ نے بھارتی جیلوں میں قید کا ٹتے ہوئے لکھی ہے اس میں کشمیر کی تحریک آزادی کی تاریخ بھی ہے سید علی شاہ گیلا نی کے وسیع مطا لعے اور مشا ہدے کا نچوڑ بھی دیکھنے کو ملتا ہے یکم ستمبر 2021کی رات 10بجے سید علی گیلانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی قا بض بھارتی فوج نے سری نگر، سوپور، بارہ مولا اور نوا حی شہروں میں کر فیو لگا دیا‘ سڑکوں پر خاردار تاروں کی رکا وٹیں بچھا کر لوگوں کو باہر نکلنے سے منع کیا اور ان کے خاندان پر دباؤ ڈال کر انکی وصیت کے خلا ف صبح 4بجے انہیں خا مو شی سے گھر کے قریب دفن کروا دیا حالانکہ ان کی وصیت یہ تھی کہ انہیں شہدا کے قبرستان میں سپر د خا ک کیا جا ئے ان کی تد فین کے بعد بھی کر فیو بر قرار رہا اور پابندیاں جاری رہیں سید علی گیلا نی کو دو بڑی وجوہات سے کشمیر ی لیڈروں میں اہمیت حا صل ہے پہلی وجہ یہ ہے کہ وہ بر ملا کشمیر کا الحاق پا کستان سے کرنے کے علمبردار تھے اپنی تقریروں میں کہا کر تے تھے ”ہم پاکستا نی ہیں، پاکستان ہماری منزل ہے “دوسری وجہ یہ ہے کہ انہوں نے 21 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، 10 سال جیلوں میں رہے گیا رہ سال ان کے گھر کو سب جیل قرار دیکر پیرانہ سالی میں نظر بند رکھا گیا اس نظر بندی میں اپنے خا لق حقیقی سے جا ملے بھارتی قابض فو ج کو 92سالہ بوڑھے شیر کی بیماری میں بھی ان کے نام سے خو ف آتا تھا انکی وفات کے بعد انکے جنازے اور سو گواروں کا خوف قابض فوج پر سوار ہے سید علی گیلا نی کی زندگی کے ادوار کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا تا ہے 1962سے 1972تک جما عت اسلا می کے رکن اور بعد ازاں امیر کی حیثیت سے خد مات انجام دیئے 1972‘ 1977اور 1987ء میں مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے آزادی کی آواز ایوا نوں میں بلند کر تے رہے 1989میں اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیکر بھارتی قابض فو ج کے خلا ف بغاوت کا اعلا ن کیا 1993ء میں آل پارٹیز حریت کا نفرنس نے انہیں اپنا سر براہ منتخب کیا 2019ء میں کشمیر کی خصو صی حیثیت کو ختم کر نے کے بعد بھارت نے جما عت اسلامی پر پا بندی لگا ئی اس وقت حریت کا نفرنس کے دیگر رہنما ؤں میں یا سین ملک اور میر واعظ عمر فاروق بھی جیلوں میں قید ہیں ایسے وقت پر علی گیلا نی کی جدا ئی دہرے صدمے کا باعث ہے پا کستان میں وزیر اعظم عمران خا ن نے علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے 3روزہ سوگ کا اعلا ن کیا اپنے تعزیتی پیغامات میں صدر پا کستان عارف علوی‘ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری‘وزیر اعظم عمران خا ن، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیا زی‘وفاقی وزراء اور سیاسی جما عتوں کے قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مر حوم حریت پسند لیڈر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اسلام آباد اور دوسرے شہر وں میں غا ئبانہ نما ز جنا زہ بھی ادا کی گئی۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی