پاکستانی اداکارہ و ماڈل فضا علی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فضا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فضا علی کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک خوبصورت پتھریلے مقام پر شوٹنگ میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران فضا اچانک ہی گر گئیں جس کے بعد وہاں موجود عملہ بھاگتے ہوئے اداکارہ کے پاس پہنچا، کوئی انہیں پانی دینے لگا تو کہیں انھیں سہارا دے کر اٹھانے کی کوشش کرنے لگا۔
ویڈیو میں اداکارہ فضاکو مسلسل کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میرا سر پھٹ گیا، میرا سر پھٹ گیا، یہی نہیں جب فضا کو ساتھی خاتون نے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ تکلیف سے کراہتے ہوئے دوبارہ لیٹ گئیں۔