ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر حریم شاہ نے بغیر کسی کیپشن کے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر دراز ہیں اور عملہ انھیں طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے ہسپتال کا لباس پہنا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایمرجنسی وارڈ میں نہیں ہیں بلکہ انھیں باقاعدہ طور پر ہسپتال مین داخل کرلیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کو ڈرپ لگی ہوئی ہے اور انھیں طبی عملہ ایک انجیکشن لگا رہا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ کون ساہسپتال ہے اور وہ ہسپتال میں کس بیماری کی وجہ سے داخل ہوئی ہیں۔
کیپشن میں کسی قسم کی وضاحت نہ کرنے کی وجہ سے مداح اپنے اپنےطور پر اندازہ لگا رہے ہیں۔ حریم شاہ کچھ دنوں سے ترکی کے مختلف مقامات کی ویڈیو شیئر کرتی آرہی ہیں۔