ملک بھر میں مزید 3 ہزار 613 افراد مہلک وائرس کا شکار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں مزید  3 ہزار 613 افراد کورونا میں مبتلا،جبکہ وائرس سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار131 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے  3 ہزار 613افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہو گئی ہے