کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سونا بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے اختتام پر ڈالرکی قیمت میں 32پیسے اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 167روپے 23پیسے کا ہوگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے مہنگا ہوکر 168روپے10 پیسے کا ہوگیا۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر96ہزار 365 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 1825 ڈالر فی اونس ہے۔