اسلام آباد: 42سال بعدعالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی ہوگئی ہے۔
اوورسیزپاکستانی25ملین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری لے آیا ہے اور پاکستان چھوڑکردبئی منتقل ہونے والا پاکستانی شہری بھی وطن واپس آ گیا ہے۔
بے سروسامانی میں پاکستان چھوڑنے والے تاجر کی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تاجر ممتاز مسلم نے بتایا کہ 2004ء میں کراچی کے خراب حالات کے باعث پاکستان چھوڑا۔
گھر کے باہر سے بوری بندلاش ملی تو خاندان سمیت بیرون ملک منتقل ہو۔
ممتازمسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت بننے پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔
عالمی برانڈسے ملکر پاکستان میں 25ملین ڈالرز سرمایہ کاری کررہاہوں۔
عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔