لاہور: معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی وائرل ہونے والی تنقیدی ویڈیو کے حوالے سے عوام سے معاف مانگ لی ہے۔
گزشتہ دنوں آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا‘اس ویڈیو میں آمنہ الیاس نے ایک اسٹنٹ پرفارم کیا تھا‘اس اسٹنٹ میں آمنہ نے ایک شخص کے سر پر رکھے سیب کو لات ماری تھی جو کہ اس شخص کے منہ پر لگ گئی۔
آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل بھی ہوئی جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
اس ویڈیو والے معاملات کے بعد آمنہ الیاس کی جانب سے ایک پوسٹ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے ویڈیو میں موجود شخص کے حوالے سے بتایا ہے۔
آمنہ الیاس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسٹنٹ پرفارم کرنے والی ویڈیو میں موجود شخص کوئی ملازم نہیں ہے بلکہ یہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ میرے قریبی عزیز بھی ہیں۔