بھارت میں نیپا وائرس پھیلنے لگا 

لندن:انڈیا کی ریاست کیرالا میں اب ایک نئے خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق کیرالا میں 12 برس کے لڑکے کی ہلاکت نیپا وائرس سے ہونے کی تصدیق ہوئی۔ مزید دو افراد میں بھی نیپا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

 انڈین ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے انفیکشن کی پہلی بار تصدیق مئی 2018 میں ہوئی تھی۔

 اس وقت اس وائرس کے باعث 17 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اب ایک بار پھر کیرالہ میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کی تصدیق ہوئی ہے۔