ملک بھرمیں مہلک وائرس سے 26 ہزار سے زائد اموت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں مزید  3 ہزار 316 افراد کورونا میں مبتلا،جبکہ وائرس سے مزید 98 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے3 ہزار 316 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہوگئی ہے۔