سارہ خان 2021ء کے 100خوبصورت چہروں کے انتخاب کیلئے نامزد

اداکارہ سارہ خان 2021 کی 100 خوبصورت خواتین کے لیے نامزد ہوگئیں۔

ہر سال ٹاپ بیوٹی ورلڈ کا آفیشل پیج دنیا بھر سے100 خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔

تاہم اس سے قبل دنیا بھر سے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزدگی کی جاتی ہے اور ووٹوں کی بنیاد پر 100 خوبصورت چہروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

رواں سال سارہ خان واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو اس فہرست کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

2021 کی 100 خوبصورت خواتین میں سارہ خان کی نامزدگی کی پوسٹ ٹاپ بیوٹی ورلڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ جس میں سارہ خان کے ساتھ دنیا بھر کے نامور فنکار بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ کا نام اگست میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے خوبصورت اورپُرکشش لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے بعد ازاں ووٹوں کی بنیاد پر 100 پُرکشش افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔