12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی جلد از جلد اور مکمل فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں رکشے پر بیٹھی خاتون سے بدتمیزی کے کیس میں پیشرفت ہوئی، متاثرہ اور ویڈیو بنانے والی خاتون نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد مزید دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔