یوم دفاع کے ساتھ یو م شہدا ہر سال تزک و احتشام کے ساتھ منا یا جاتا ہے اس سال بھی روایتی جو ش اور جذبے کے ساتھ یہ دن منا یا گیا یوم شہدا کی سب سے بڑی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ مقا می تقریبات ملک بھر میں منعقد ہوئیں جہاں دفاع وطن کیلئے شہدائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ان تقریبات میں شہیدوں کے ورثا ء کو تحا ئف پیش کئے گئے آر می کے حا ضر سروس آفیسروں نے شہدا ء کے گھروں میں جا کر ان کے اہل خا نہ کی دلجو ئی کی گلگت میں فورس کما نڈاور دوسرے آفیسروں نے شہدا ء کے ورثا ء سے ملا قا تیں کیں۔ چترال سکا وٹس کے کمانڈنٹ کرنل محمد علی ظفر اور دوسرے آفیسروں نے شہدا کے ورثا ء کی دلجو ئی کی۔اس سلسلے کی تقریبات میں چترال فورٹ کے اندر منعقد ہونے والی تقریب یاد گار تھی اس تقریب میں شہداء کے ورثا ء نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ تقریب میں سول انتظا میہ کے حکام، علماء، عمائدین‘سیا سی اکا برین اور فو جی حکام بھی مو جو د تھے کمانڈنٹ چترال سکا وٹس نے یا د گار شہدا ء پر پھول چڑ ھا کر تقریب کا افتتاح کیا تلا وت کلا م پاک کے بعد شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوا نی ہوئی۔ فر نٹیر کور پبلک سکول کے طلباء اور طا لبات نے ملی نغموں سے محفل کو گر ما یا اور موقع کی منا سبت سے ٹیبلو پیش کر کے داد حا صل کی۔ چیف آف آر می سٹاف جنرل قمر جا وید باجوہ کا خصو صی پیغام پڑھ کر سنایا گیا مختصر پیغام میں آر می چیف نے دفاع وطن کیلئے پا ک فو ج کی شاندار خد مات کا ذکر کر نے کے بعد اس بات کا اعادہ کیا کہ پا ک فو ج ملکی سر حدات پر منڈ لا نے والے خطرات کا مقا بلہ کرنے کیلئے پوری عزم وہمت کے ساتھ کمر بستہ ہے نیز اندرون ملک دہشت گردی اور بدامنی کرنے والے ملک دشمن عنا صر کے ساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جا نتی ہے قوم نے دہشت گردی سے نجا ت کیلئے بیش بہا قر با نی دی ہے آئندہ بھی ملک دشمن عنا صر کو سر اٹھا نے کی اجا زت نہیں دی جا ئیگی کما نڈنٹ چترال سکا ؤٹ کرنل محمد علی ظفر نے اپنے خطاب میں پاک فوج، فرنٹیر کور، فرنٹیر کانسٹبلری، خیبر پختونخوا پولیس‘ لیوی اورچترال سکا وٹس کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل کیلئے قربان کر کے اپنی سب سے قیمتی متاع اپنی پیا ری جا ن قوم پر نچھا ور کی انہوں نے شہدا ء کے وارثوں کو یقین دلا یا کہ پا کستان کی حکومت‘پا ک فوج اور قوم ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ ے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ نے جنگ اور امن کے زما نے میں قوم اور اہل وطن کیلئے پا ک فو ج‘ فرنٹیر کور اورخصو صاً چترال سکا وٹس کی خد مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی سول انتظا میہ نے چترال سکاؤٹس کے آفیسروں اور جوا نوں کو مستعد اور چاق و چو بند پا یا۔ بیرونی حملہ، اندرونی دہشت گردی، بد امنی یا سیلا ب اور زلزلے جیسی آفات کے مواقع پر فورس نے عوام کی شاندار خد مات انجا م دی ہے ایس پی انوسٹی گیشن محمد خا لد خان نے پو لیس اور فو ج کے ساتھ ساتھ عام شہر یوں کی شہا دتوں کا ذکر کیا اور اپنے پر جو ش اسلو ب بیان سے محفل کو گر ما یا۔ سابق ضلع نا ظم حا جی معفرت شاہ نے کہا 1965کی جنگ ہمیں فو ج اور شہری آبادی کے اشتراک عمل کی یا د دلا تی ہے جب پوری قوم پا ک فو ج کے شانہ بشا نہ کھڑی تھی جب نسلی تعصب نہیں تھا جب فرقہ ورانہ منا فرت نہیں تھی آج بھی ہم تما م تعصبات کو بالا ئے طاق رکھ کر پا ک فو ج کا ساتھ دیں تو بڑے سے بڑے دشمن کو شکست فاش دے سکتے ہیں خا کسار نے مختصر لفظوں میں 1965ء کی جنگ کا ذکر کر نے کے بعد شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فو ج کے آفیسروں اور جوانوں کواپنی شہادت کی بشارت ہوجاتی ہے،کسی کو سال پہلے کسی کو 6ماہ پہلے اور کسی کو 3ماہ پہلے اپنی شہادت کی بشارت ملی۔ کپٹن اجمل شہید (تمعہ بسا لت) نے 3ہفتے پہلے عندیہ دیا تھا کہ وہ دور جا رہا ہے اپنے پاؤں پر چل کر نہیں آئے گا قومی پر چم میں لپیٹ کر لا یا جا ئے گا حوالدار محمد یو سف نے 3ماہ پہلے اپنے مزار کیلئے چترال سے شندور اور گلگت جانے والی شاہراہ پر زمین خرید کر برف ہٹانے کے بعد زمین کو ہموار کر کے اپنے کنبے کو بتا یا کہ گاڑی قبرستان میں آسکے گی آفیسروں کیلئے قبرستان میں اتر نا آسان ہو گا یہ شہدا ء کا وجدان ہے جو ان کو آنے والے وقت کی بشارت دیتا ہے اور وہ قرون اعلیٰ کے مسلما نوں کی طرح پر عزم ہو کر موت کو گلے لگاتے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی