پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی پروپگینڈا مسترد

 ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے پنجشیر ویلی میں ملوث ہونے کا بھارتی پروپگینڈا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں بد نیتی پر مبنی ہیں، ایسی خبریں پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

وادی پنجشیر میں پاکستان کی “شمولیت” کے بارے میں ترجمان نے ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں بے نقاب ہوچکی ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بدنیتی پر مبنی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مایوس کن کوشش کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے پاکستان کے پرامن ، مستحکم خودمختار اور خوشحال افغانستان کے عزم کا اعادہ کیا۔