ملک بھرمزید 3 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار

 این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 689 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.03 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 97 ہزار 887 تک جاپہنچے ہیں۔