کابل: پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا۔
امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں۔
پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے افغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا۔
افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعے امدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی۔
سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلیکر افغان شہر قندھار پہنچا تھا۔
ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا،پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔