15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

 ویکسی نیشن 13ستمبر سے ہوگی اور ویکسی نیشن کیلئے (ب) فارم کااستعمال ہو گا، این سی او سی نے منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمرکے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

15تا 18سال کے عمر کے افراد کی ویکسی نیشن13ستمبرسے  شروع کی جائے گی، 15تا 18 سال کے افراد کوفائزرکوروناویکسین لگائی جائیگی۔