کراچی: اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔منا
ل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بارات کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے شوہر احسن محسن سے مخاطب ہوکر لکھا کہ اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کے لیے میرے ہو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مسٹر اینڈ مسز احسن اکرام۔
منال خان کی پوسٹ پر صنم بلوچ، ایمن خان، مایا علی، صبور علی، سعدیہ غفار سمیت کئی شوبز ستاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی 10 ستمبر کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔