امریکا نے سعودی عرب کو بڑا دھچکا دیدیا 

ریاض: امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لے لیا۔

 امریکی اقدام یمن کے حوثی باغیوں کیخلاف جنگ میں مصروف سعودی عرب کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں 2019ء  سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔اسی فوجی اڈے پر یہ نظام نصب تھا۔

 امریکا نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے، جب سعودی عرب کو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔

 اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔