شاہ رخ کی ابھی کون سی پکچر باقی ہے

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار جلد ہی ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے مداح 2018 کے بعد سے اب تک انتظار کر رہے ہیں کہ کب ان کے سپر اسٹار کی نئی فلم ریلیز ہوگی تاہم بھارتی میڈیا نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی اپنی دھاک بٹھانے آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے ڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ایک ویب سیریز کا معاہدہ کیا ہے جس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

گزشتہ روز بالی وڈ کے ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے شاہ رخ خان کا ایک اشتہار  پوسٹ کیا گیا جس کے کیپشن میں درج تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی وڈ کے بادشاہ کو اپنے گمشدہ ہونے کا ڈر ہوگا۔

ٹوئٹ پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستو۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور  مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ وہ جلد ہی کسی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔