کراچی: معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں یوٹیوب کی جانب سے ملنے والا ’سلور بٹن‘ موجود ہے۔
حدیقہ کیانی کو یہ بٹن یوٹیوب عہدیدارں کی جانب سے ان کے سبسکرائبرز بڑھنے کی وجہ سے دیا گیا۔
گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے سبسکرائبرز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے یوٹیوب سبسکرائبرز کا بہت بہت شکریہ، ہمیں بالآخر اپنا پہلا یوٹیوب پلے بٹن موصول ہوگیا۔‘
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں ہم یوٹیوب چینل پر آرکائیوز سے ویڈیو شیئر کررہے ہیں لیکن بہت جلد کچھ نئی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’آپ سب کی محبت اور صبر کا شکریہ، میں آپ سب کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے۔‘
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوکر اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔