افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گا۔ طا لبان

طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام تجارتی لین دین صرف افغان کرنسی میں ہو گا۔

افغان طالبان کا کہنا ہے ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے چھوٹے تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گا تاہم اب اس حوالے سے طالبان نے وضاحت کر دی ہے۔