بالی ووڈ کنگ کی ویب سیریز کی دنیا میں انٹری

بالی ووڈ میں بڑے پردے پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے گزشتہ 3 سالوں سے  بالی ووڈ سے دور رہنے کے بعد اچانک  ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹوئٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں شاہ رخ خان خود موجود تھے، اس اشتہار پر کرن جوہر نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف ہوگا، شاہ رخ خان نے کرن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوست‘ بس پھر کیا تھا ٹوئٹر پر کنگ خان کا ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں نے کہنا شروع کردیا کہ شاہ رخ ویب سیریز کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ڈزنی کے ساتھ ایک ویب سیریز بھی سائن کی ہے تاہم تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔