ملک میں کورونا کیسز کی شرح 44۔5 فیصد ہوگئی

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصد ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 865 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 10 ہزار 082 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہو گئی ہے۔