عمر شریف کے علاج کیلئے 4کروڑ روپے کی رقم جاری

 کراچی: سندھ حکومت نے معروف آرٹسٹ عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کردیا ہے، جس کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کو جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی ذاتی کوششوں سے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم دو روز میں جاری کی گئی ہے۔