میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں سرکاری ذرائع کے مطابق دو مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشوں کو سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے دوا کمر خْلہ میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین صبح آٹھ بجے کے قریب جھڑپ ہو ئی جس میں دو حملہ آور وں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے جن کی شناخت خالد رحمن ولد عبدالعزیز ساکن ماما زیارت خدر خیل اور صفدر علی ولد گل ذواپ خان ساکن کاکاخیل تحصیل دتہ خیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں حملہ اوروں کی لاشوں کو سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔