چین نے افغانستان کےلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 15 ملین ڈالر مالیت کی امداد کا اعلان کردیا۔
افغانستان میں چین کے سفیر نے افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے کابل میں دوران ملاقات امداد کا اعلان کیا۔
طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ہابمی دلچسپی کے امور سمیت افغان عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چینی سفیر نے امیر خان متقی کو یقین دہانی کرائی کہ چین نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
دوسری طرف عبوری افغان وزیرخارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان سے بھی ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو درپیش مسائل اور خصوصا پاک افغان بارڈر چمن پر آمدورفت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔