ملک میں 7 کروڑلوگوں کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز8 لاکھ 90 ہزار980 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد ملک میں کورونا ویکسینیشن کا 7 کروڑ کا سنگ میل عبورکرلیا گیا۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 56 ہزار733 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔