ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار سے متجاوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 56 ہزار 778 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 3 ہزار 012 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 4 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 15 ہزار 821 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 236 ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 76581 ہو گئی ہے۔