فرانس کاداعش صحارا کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

پیرس: فرانس نے داعش صحارا کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دولت اسلامیہ سہارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید کی ہلاکت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی افواج نے ایک آپریشن میں عدنان ابو ولید کو ہلاک کیا جو کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بڑی اور اہم کامیابی ہے۔

فرانسیسی وزیر دفاع کی جانب سے بھی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عدنان ابو ولید کی ہلاکت فرانس اور اتحادی ممالک کے لیے کامیابی ہے۔

 ہماری دعائیں ان تمام فوجیوں کے ساتھ ہیں جو اس لڑائی میں ہلاک یا زخمی ہوئے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔