لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق 55 سالہ اسحاق کارخانے میں یاسین سے تنخواہ لینے گیا تھا جہاں اسحاق پرکارخانے کے مالک یاسین نے تیزاب پھینک دیا جس سے اسحاق کا چہرہ اور جسم بری طرح متاثر ہوا۔
پولیس کا کہناہےکہ واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کارخانے کے مالک یاسین عرف پپو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔