لوئر دیر، جنازے کے دوران فائرنگ، 9افراد جاں بحق، 12زخمی

تیمرگرہ:لوئر دیر میں طورمنگ درہ خال کے مقام متحارب فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق 12زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان عرصہ درازسے جائیداد کے معاملے پر تنازعہ چلا آ رہا تھا۔

جمعرات کی شام نماز جنازہ کے دوران دونوں فریقین کے درمیان پہلے توتکرار اور بعد ازاں نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔

 فائرنگ کے تبادلے میں شریف اکبر،شیرگل،سلمان،شیر حضرت اور بخت زمین موقع پر دم توڑ گئے۔

فائرنگ سے جنازہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی ایک زخمی بعدازاں چل بسا‘ مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کو سیل کردیا ہے‘ اس واقعے پر علاقے میں سخت غم وغصہ اور سوگ کا ماحول ہے۔