ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 ہزار 725 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 56 ہزار 626 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 68 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 18 ہزار 749 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 25 ہزار 952 ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 65 ہزار 725 ہو گئی ہے۔