خیبرپختونخوا میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے۔

انسداد پولیومہم کے لیے 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطر پلائے جائیں گے، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کے لیے  سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پی کے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا  جبکہ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔

 پہلے مرحلے میں کے پی کے 34 اضلاع میں 21 تا 17 تک ستمبر میں پولیو مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں پولیو مہم 20 تا 24 ستمبر منعقد ہو گی اور تیسرے فیز میں جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم 27 ستمبر تا 1 اکتوبر چلے گی۔