ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 4۔4 فیصدریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 57 ہزار 077 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 63 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 4.4 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 21 ہزار 261 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار 562 ہو گئی ہے۔