طالبان حکومت کا 40نکاتی نیاآئینی ڈھانچہ جاری 

 کابل: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے 40نکات پر مشتمل نیاآئینی،اساسی و قانونی ڈھانچہ جاری کر دیا ہے۔

 نیاآئینی ڈھانچے کے مطابق افغانستان میں سرکاری زبانیں پشتواور دری ہوں گی۔

 افغانستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے  جبکہ دیگر مذاہب کے پیروکار اسلامی شریعت کے احکامات کے تحت مذہبی عقائد سرانجام دینے میں آزاد ہیں۔

 نئے آئینی ڈھانچے میں خارجہ پالیسی کا محور اسلامی شریعت پر ہو گا۔

 افغانستان کی عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہو گا،تما م پڑوسیوں کے ساتھ حل طلب معاملات پر امن طریقے سے حل ہو ں گے۔