ارجنٹینا کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: دنیا کی طاقتور ترین تنظیم جی 20 میں شامل ملک ارجنٹینانے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز بھی مختص کر دیے ہیں۔

ارجنٹینا کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیارے حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔