اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

حرا مانی کے شوہر اداکار سلمان شیخ المروف مانی نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو سسر کے انتقال کی خبر دی۔

مانی نے بتایا کہ حرا مانی کے والد سید فرخ کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

اداکارہ کے والد کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے والد کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ بھی لگائی تھی جس میں انہوں نے والد کو بہترین رہنما قرار دیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھاکہ والد نے سکھایا کہ نماز کے بعد ہمیشہ دعا کرو کہ اللہ ہمارے دل میں اپنے بندوں کیلئے رحم رکھے۔