شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گی۔

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں یہ کہا کہ مستقبل میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ کمال راشد خان پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

14  سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کو انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔