بھکھی / مانانوالہ: تھانہ بھکھی کی حدود ڈیرہ عبدالواحد میں دوران واردات ڈاکوؤں نے والدین کی آنکھوں سے سامنے عالمہ فاضلہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
عبدالواحد کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مجھے اور بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ہماری آنکھوں کے سامنے ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ باری باری ریپ کیا جس کے بعد طلائی ٹاپس 4 عدد، پرس میں موجود 20 ہزار روپے نقدی اور بیٹی کے تعلیمی سرٹیفکیٹس لے کر فرار ہوگئے۔
مقدمہ مدعی کی تحریری رپورٹ اور نشاندہی پر پولیس نے تینوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ادھر مانانوالہ کے نواحی گاوں قلعہ شبدیو سنگھ میں 6 سالہ بچی دختر نوید زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی (ح) اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آتے ہوئے راستہ میں ملزم احمد رضا کی دکان سے چیز لینے کیلیے رکی، ملزم اسے دکان کے پیچھے گھر میں لے گیا اور زیادتی کے بعد اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔
ملزم نے نعش بوری میں بند کر کے نہر کے کنارے سرکنڈوں میں پھینک دی، شبہ ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نعش برآمد کرا دی۔