پشاور: نواحی علاقے داﺅدزئی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاتون کو آشنا سمیت قتل کردیا گیا جبکہ خاتون کو خاموشی کےساتھ دفنادیا گیا نوجوان کو دفناتے وقت پولیس حرکت میں آگئی اور نعش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی جبکہ آج قبرکشائی کرکے خاتون کا پوسٹمارٹم بھی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ داﺅدزئی میں مسماة اقرا ءزوجہ وسیع اور اس کے آشنا جمال ولد ظفیر کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کی نعش خاموشی کےساتھ دفناد ی گئی اور لڑکے کی نعش دفنائی جارہی ہے جس پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی پولیس کے مطابق تین روز قبل کورٹ میرج کی تھی جبکہ مقتولہ کواس کے شوہر نے طلاق دی تھی مقتولہ تےن بچوں کی ماں تھی ۔