نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 51 ہزار 348 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 167 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو 4.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار724 ہو گئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 26 ہزار 8 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 038 ہو گئی ہے۔