راولپنڈی:تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5سالہ معصوم بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمسائی سے ملنے گئی تھی، اور واپس آکر دیکھا کہ میرا دیور عنصر محمود میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس ایچ او ائیر پورٹ اور ٹیم نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر محمود کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ معصوم بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔