ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا۔
پاکستانی ڈراموں کے نامور اداکار منیب بٹ اور اداکارہ امر خان حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں اپنے نئے ڈرامے ’’بددعا‘‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔ اس موقع پر دونوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔
ندا یاسر نے شو کے دوران منیب بٹ سے پوچھا آپ کس ہیروئن کے ساتھ رومینٹک فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟ جس پر منیب بٹ نے کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے۔ ندا یاسر نے کہا یہاں ڈرامے کی نہیں فلم کی بات ہورہی ہے آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو آنا چاہیں گے۔
منیب بٹ نے کہا کیا یمنیٰ زیدی فلم میں کام نہیں کرسکتی مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین پرفارمر ہے۔ ندا یاسر نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا میں فلمی ہیروئن کی بات کررہی ہوں جیسے ماہرہ خان یا صبا قمر۔ منیب بٹ نے ندا یاسر کی اس بات کے جواب میں فوراً کہا نہیں یہ دونوں تو مجھ سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر میں ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔
منیب بٹ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ماہرہ خان اور صباقمر میری سینئر اداکارائیں ہیں لہذا میں اپنی ایج گروپ کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہوں گا۔