بھارتی اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں زخمی

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیاپ پر ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش حملے میں زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ دو روز قبل ممبئی کے ایک سٹور سے دوائیوں کی خریداری کے بعد گھر واپسی کیلئے گاڑی میں بیٹھ رہی تھی کہ اچانک ماسک پہنے افراد آگئے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہنے افراد کے پاس لوہے کی راڈ تھی اور ان کے پاس ایک بوتل بھی تھی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ مسلح افراد کے پاس بوتل میں تیزاب تھا۔

پائل گھوش کا کہنا تھاکہ مسلح افراد نے لوہے کی راڈ  سے حملہ کیا جس سے ان کا بائیاں بازو زخمی ہوگیا تاہم میرے چیخنے پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ چوٹ اور خوف کی وجہ سے ساری رات سو نہیں سکی اور جلد ہی واقعے کی ایف آئی آر درج کراؤں گی۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ممبئی پولیس کے اعلیٰ حکام نے ان سے گھر جاکر ملاقات کی اور واقعے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔