لاہور سے کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد گرفتار 

 لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے موہلنوال میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ملزمان سے ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

 انسداد دہشتگردی فورس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد لاہور میں موجود ہیں اور کاروائی کر سکتے ہیں، جس پر انہوں نے موہلنوال کے علاقے میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے۔ 

ذرائع کی مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

 دہشتگردوں میں محمد مشتاق، سمیع اللہ، عادل اور اسامہ شامل ہیں۔