معذرت؟

نیو زی لینڈ کی کر کٹ ٹیم نے پا کستان میں اپنی سیریز عین وقت پر منسوخ کر کے واپس وطن لوٹنے کے بعد معذرت کی ہے اور اس فیصلے سے پا کستان کو جو دکھ ہوا اس پرمعا فی ما نگی ہے۔ ایک روز پہلے امریکہ نے کا بل میں ڈرون حملہ کر کے بے گنا ہ شہریوں کو مار نے پر معذرت کی تھی معذرت کی بھی حد ہو تی ہے کوئی وقت ہو تا ہے ہر جگہ،ہر وقت، ہر بات پر معذرت نہیں ہو تی کوئی ایسی معذرت کو قبول کر ے بھی تو ہم ایسی معذرت کو معذرت کر نے والے کے منہ پر دے مارتے ہیں یہ کیا بات ہوئی تم نے دن دیہا ڑے سورج کی روشنی میں ایک جر م کیا اور جرم بھی ایسا جس کی نہ معافی ہے نہ تلا فی ہے اگلے روز تم نے کہا میں اس پر معذرت خواہ ہوں نہیں عالی جاہ! ایسا نہیں ہو تا اگر نیو زی لینڈ کی ٹیم میچ کے دوران امپا ئر یا کھلا ڑی سے بد تمیزی کرتی تو معذرت قبول ہوتی، اگر امریکی محکمہ دفاع کی گاڑی غلطی سے کسی بلی،کتے یا گیدڑ کو کچل دیتی تو معذرت قبول کی جا سکتی تھی لیکن یہاں کیا ہوا؟ تین ماہ پہلے پا ک نیو زی لینڈ سیریز کا اعلا ن ہوا نیو زی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم پا کستان آگئی سکیورٹی ٹیم پاکستان میں رہی روزمرہ حالات کا جا ئزہ لیکر اپنے ملک کو رپورٹ بھیجتی رہی تسلی بخش رپورٹوں کے بعد نیوزی لینڈ کی کر کٹ ٹیم پاکستان آگئی راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم میں میچ کیلئے ٹکٹیں جاری کی گئی ہزاروں شائقین کر کٹ نے ٹکٹ خرید لئے میچ کے دن دور دور سے لوگ راولپنڈی پہنچ گئے میچ کیلئے گھنٹے گنے جا نے لگے لیکن میچ میں دو گھنٹے رہتے تھے نیو زی لینڈ کی ٹیم نے کسی اوباش نو جوان کی طرح میچ کو منسوخ کر کے دورہ پا کستان سے ہاتھ کھینچ کر وطن واپس جانے کا اعلا ن کیا۔ دو بئی سے چارٹر طیارہ منگوا یا اور وطن واپسی کیلئے ائیر پورٹ کا راستہ لے لیا حا لانکہ یہ میچ کیلئے سیٹیڈیم آنے کا وقت تھا اتنی غیر سنجیدہ حرکت کوئی بھی ملک نہیں کرتا کوئی کرکٹ بورڈ نہیں کرتا کوئی بھی کر کٹ ٹیم نہیں کرتی شائقین کر کٹ کا جو نقصان ہو ا وہ ایسا نقصان ہے جس کی تلا فی نہیں ہو سکتی پا کستان نے بحیثیت ملک جو نقصان اٹھا یا اُس کا حساب کوئی نہیں دے سکتا پا کستان کر کٹ بورڈ کا جو نقصان ہوا اُس کا ازالہ کوئی نہیں کر سکتاتم کہتے ہو ”معذرت خواہ ہوں“ سوری اس طرح نہیں ہو تا امریکہ بہادر نے ایک دن اعلا ن کیا کہ داعش کا بل میں امریکی شہریوں کو نشا نہ بنا نے والی ہے دوسرے دن امریکی حکام نے کابل ائیر پورٹ کے قریب ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا حملے کے بعد فخر کے ساتھ اعلا ن ہو ا کہ پینٹا گان نے داعش کے خطرنا ک دہشت گرد وں کو ڈرون حملے میں مار دیا ہے ایک ہفتہ بعد تما م ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ڈرون حملہ ایک رضا کار انجینئر کی گاڑی پر ہوا تھا حملے میں رضا کار انجینئر کے ہمراہ 8دیگر بے گنا ہ شہری عورتیں اور بچے شہید ہو گئے تھے 12دیگر لو گ زخمی ہوئے تھے رپورٹروں کی خبروں پر تحقیق اور تفتیش ہوئی روس، فرانس، چین اور بر طا نیہ کے حکا م نے اس بات کی تصدیق میں بیا نا ت دیئے کہ امریکہ بہادر نے داعش کو نشا نہ نہیں بنا یا بے گنا ہ شہریوں اور مخلوق کی خد مت کرنے والے رضا کاروں پر ڈرون حملہ کیا تھا بین الاقوامی سطح پر شر مندگی اور بے عزتی کے بعد امریکہ کی سینٹرل کما نڈ اور پنیٹاگان کے حکا م نے بیا ن جاری کیا کہ داعش کے دہشت گردوں کی مو جو د گی کی اطلا ع ملی تھی جس پر ڈرون حملہ ہوا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اطلا ع غلط تھی اس لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔ سوری“ کہنے کا یہ انداز ہمیں با لکل پسند نہیں۔ اس کا مدا وا معذرت سے نہیں ہو گا کر کٹ کے بین الاقوامی فورم پر ہر جا نہ ادا کر نا ہوگا ہر جا نہ دینے کے بعد بیشک معذرت کریں۔